کراچی میں گھر کے قریب سے لاپتہ تین سالہ بچی کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

کراچی میں گھر کے قریب سے لاپتہ تین سالہ بچی کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

تین سالہ کلثوم دوپہر بارہ بجے گھر کے قریب سے لاپتہ ہوئی تھی
کراچی میں گھر کے قریب سے لاپتہ تین سالہ بچی کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

ویب ڈیسک

|

24 Jun 2026

کراچی کے علاقے قائدآباد میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے میں تین سالہ کلثوم دوپہر 12 بجے گھر کے قریب سے لاپتہ ہوئی اور مغرب کے وقت اُس کی تشدد زدہ لاش گھر سے کچھ دور بوری میں اہل خانہ کو ملی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کی لاش بوری میں بند حالت میں ملی، جسے قانونی کارروائی اور طبی معائنے کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی دوپہر کے وقت لاپتہ ہوئی تھی، تاہم اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع نہیں دی۔ بعد ازاں رات کے وقت بچی کی لاش گھر کے قریب گیٹ کے پاس سے ملی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد اور قتل کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، جبکہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

والد نے بتایا کہ کلثوم دوپہر 12 بچے گھر کے سامنے سے لاپتہ ہوئی جس کے بعد ہم نے اُس کو بہت تلاش کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی ماہ پہلے بھی ہمارے علاقے سے ایک دوسری بچی کی تشدد زدہ بوری بند لاش ملی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں مزدور ہوں، ہمیں کسی پر شک نہیں اور کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں ہے۔

پولیس نے تصدیق کی کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کی وجہ موت سامنے آئے گی۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے ہر پہلو سے تحقیقات کی ہدایت کردی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!