کراچی: کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

کراچی: کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا
کراچی: کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

Webdesk

|

24 Mar 2026

کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ چھیپا حکام کے مطابق تیز رفتار کوسٹر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ لعل اور 27 سالہ گوپی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہلاک نوجوان آپس میں دوست تھے اورنجی فیکٹری میں صفائی ستھرائی کا کام کرتے تھے، ہلاک نوجوان قائد آباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں اوران کا آبائی تعلق ٹنڈو الہ یار سے تھا، لال چند غیر شادی شدہ جبکہ گوپی 2 بچوں کا باپ تھا۔

ترجمان چھیپا فاونڈیشن کے مطابق شہر قائد میں رواں سال اب تک مختلف ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 246 تک پہنچ چکی ہے جبکہ رواں سال اب تک 2500 سے زائد افراد ٹریفک حادثات میں زخمی ہوچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق رواں سال شہرمیں ہیوی گاڑیوں کی ٹکرسے 83 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں ڈمپر کی ٹکر سے 5 افراد، ٹرالر کی ٹکر سے 37 افراد، واٹر ٹینکرکی ٹکرسے 23 افراد، مزدا کی ٹکر سے7 افراد اور بس کی ٹکر سے 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!