کراچی، دو روز قبل گم ہونے والے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی

کراچی، دو روز قبل گم ہونے والے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی

پولیس اور ایدھی کی بحریہ خدمات کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی
کراچی، دو روز قبل گم ہونے والے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی

Webdesk

|

1 Sep 2025

کراچی:  سلطان آباد پرانا حاجی کیمپ کے قریب نالے سے 13 سالہ بچے کی لاش ملی ، بچے کے والد نے 29 اگست کو اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ ڈاکس تھانے میں درج کرائی تھی۔

ڈاکس کے علاقے مولودی تمیز الدین خان روڈ سلطان آباد نیو حاجی کیمپ پرائیوٹ اسکول کے قریب گٹر میں ایک بچے کی لاش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور ایدھی کی بحریہ خدمات کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جبکہ علاقہ مکینوں کی بھی بڑی تعداد موقع پر اکھٹی ہوگئی تھی۔

ایدھی کے رضا کاروں نے گٹر سے ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال کر ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 13 سالہ ابوبکر ولد دلدار حسین کے نام سے کی گئی۔

 ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچے کے والد نے 29 اگست بروز جمعہ کو شام اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ ڈاکس تھانے میں درج کرائی تھی۔

انہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ان کا بیٹا جمعہ کی شام 7 بجے روشن اکیڈمی اسکول کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ہے بیٹے نے لال رنگ کی شرٹ اور آسمانی رنگ کی پینٹ پہنی ہوئی ہے ، لاش ملنے اور شناخت کے بعد علاقہ مکین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!