کمسن بچی سے نازیبا حرکت، عدالت نے وین ڈرائیور کو سزا سنادی

Webdesk
|
3 Sep 2025
کراچی کی مقامی عدالت نے کمسن بچی سے نازیبا حرکت کرنے والے وین ڈرائیور کو 10سال قید اور 10لاکھ جرمانے کی سزا سنادی ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کے جج مِرزا توصیف احمد نے وین ڈرائیور کا پک اینڈ ڈراپ کے دوران کمسن بچی سے نازیبا حرکت کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ملزم اویس خان کو 14 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 3 سال قید کاٹنی ہوگی۔
وکیل صفائی نے نکتہ اٹھایا کہ کوئی ٹائم اور جگہ مینشن نہیں کی گئی ہے۔ بچی 7 سال کی ہے، اس کے لیے یہ یاد رکھنا بہت مشکل ہے۔ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
پراسیکیوٹر حنا ناز نے موقف دیا تھا کہ ملزم نارتھ ناظم آباد میں واقع اسکول سے گھر بچی کو پک اینڈ ڈراپ کرتا تھا۔ بچی نے اپنے والدین کو بتایا کہ ڈرائیور اس کے ساتھ راستے میں غیر اخلاقی حرکات کرواتا ہے۔
والدین نے اسکول پہنچ کر شور شرابہ کیا اور ڈرائیور کو گرفتار کروایا۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ تیموریہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment