9 hours ago
ڈیم پر اسٹنٹ کے دوران نوجوان بہہ گیا

ویب ڈیسک
|
5 Sep 2025
جے پور، راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور میں ایک شخص ڈیم پر خطرناک اسٹنٹ کرنے کی کوشش میں بہہ گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیم پر جہاں تعمیراتی کام جاری ہے، کئی لوگ کھڑے ہیں۔ فوٹیج میں بہہ جانے والا شخص تیز بہتے ہوئے پانی کے بہت قریب جا رہا تھا کہ اچانک توازن کھو بیٹھا اور پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ ڈھیل ڈیم پر پیش آیا۔ واقعہ کے فوری بعد مقامی حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔
کچھ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے وقت مذکورہ شخص نشے کی حالت میں تھا، جس کی وجہ سے اس کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی اور یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
Comments
0 comment