بچی کو ہراساں کرنے کی کوشش پر شہریوں کی ملزم کو زندہ جلانے کی کوشش

بچی کو ہراساں کرنے کی کوشش پر شہریوں کی ملزم کو زندہ جلانے کی کوشش

واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں
بچی کو ہراساں کرنے کی کوشش پر شہریوں کی ملزم کو زندہ جلانے کی کوشش

Webdesk

|

18 May 2026

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری کلری میں کم عمر بچی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا مشتعل شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے آگ لگانے کی کوشش کی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق واقعے کے فوری بعد بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور ملزم کو فرار ہونے سے پہلے قابو کرلیا۔مشتعل افراد کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا جبکہ بعض افراد نے ملزم کو زندہ جلانے کی بھی کوشش کی۔

صورتحال کشیدہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بڑی مشکل سے مشتعل ہجوم سے ملزم کو تحویل میں لے کر علاقے کی صورتحال کو قابو میں کیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ متاثرہ بچی اور اہل خانہ سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!