آذربائیجانی خاتون ڈیانا پاکستانی پولیس افسران کے ساتھ باکو روانہ ہوگئی

آذربائیجانی خاتون ڈیانا پاکستانی پولیس افسران کے ساتھ باکو روانہ ہوگئی

اے ایس پی ڈیفنس سمیت 3 پولیس افسران نے اپنی نگرانی میں خاتون کی ایئرپورٹ پر بورڈنگ مکمل کروائی
آذربائیجانی خاتون ڈیانا پاکستانی پولیس افسران کے ساتھ باکو روانہ ہوگئی

Webdesk

|

4 Oct 2026

آذربائیجانی خاتون ڈیانا کو لاہور ایئرپورٹ سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو روانہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیانا کو پی کے 159 پرواز کے ذریعے باکو روانہ کیا گیا۔

 اے ایس پی ڈیفنس سمیت 3 پولیس افسران نے اپنی نگرانی میں خاتون کی ایئرپورٹ پر بورڈنگ مکمل کروائی اور تینوں افسران بھی ڈیانا کے ہمراہ باکو روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سفارت خانے کی درخواست پر پولیس افسران کو ڈیانا کے ساتھ آذربائیجان بھیجا گیا۔ پولیس ٹیم میں اے ایس پی ڈیفنس سمیت دیگر افسران اور ایک خاتون پولیس اہلکار بھی شامل تھی۔

ڈیانا روانگی تک لاہور ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی نگرانی میں رہیں. جس کے بعد اسے باکو جانے والی پرواز میں سوار کرایا گیا۔

خیال رہے کی ڈیانا دو روز قبل آذربائیجان جانے والی پرواز سے اتر گئی تھیں اور انہوں نے اپنے ملک واپس جانے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد وہ لاہور ایئرپورٹ پر موجود رہیں۔

خیال رہے کہ 29 ستمبر کو عدالت میں ریکارڈ کرائے گئے بیان کے مطابق، ڈیانا 13 ستمبر کو استنبول سے اسلام آباد پہنچی تھی۔ وہ پانچ روز فیصل آباد میں قیام کے بعد لاہور آگئی، جہاں سے اس کا اسکردو جانے کا ارادہ تھا۔

 تاہم اکیلی ہونے کے باعث اس نے اپنی جان پہچان کی نمرہ اور مسکان کو لاہور میں ملاقات کے لیے پیغام بھیجا۔بیان کے مطابق رات 11 بجے ڈیانا اکیلی ایک کیفے گئی، جہاں مسکان بھی اس کے پاس پہنچ گئی۔

 دونوں نے وہاں کھانا کھایا، جس کے بعد رات تقریبا 2 بجے ایک سفید رنگ کی گاڑی آئی اور دونوں ایک اپارٹمنٹ میں چلی گئیں۔ وہاں مزید دو لڑکے پہنچے، جن میں سے ایک کا نام علی زین بتایا گیا ہے۔عدالتی بیان کے مطابق نمرہ نے محسن سے 20 سے 30 ہزار روپے لیے اور بتایا کہ یہ رقم پارٹی کے لیے ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!