سپر ایل نینو فعال، کراچی میں شدید گرمی کا امکان۔۔ یہ سسٹم کیا ہے؟

سپر ایل نینو فعال، کراچی میں شدید گرمی کا امکان۔۔ یہ سسٹم کیا ہے؟

اس سسٹم کے تحت بحر الکاہل میں پانی شدید گرم ہو جاتا ہے
سپر ایل نینو فعال، کراچی میں شدید گرمی کا امکان۔۔ یہ سسٹم کیا ہے؟

ویب ڈیسک

|

20 Apr 2026

سپر ایل نینو سسٹم کے باعث پاکستان میں غیر معمولی موسم کا خدشہ، کراچی زیادہ متاثر ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ سپر ایل نینو کے باعث پاکستان میں غیر معمولی موسمی حالات پیدا ہو سکتے ہیں، جن کے اثرات خاص طور پر کراچی میں زیادہ محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ موسمی رجحان بحرالکاہل کے پانیوں کے غیر معمولی گرم ہونے کے باعث پیدا ہوتا ہے، جو دنیا بھر کے موسم پر اثر انداز ہوتا ہے۔

کراچی کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ نمی کے باعث درجہ حرارت زیادہ محسوس ہوگا۔ اس کے علاوہ شدید گرمی کی لہریں اور مون سون کے دوران غیر یقینی صورتحال بھی سامنے آ سکتی ہے، جس میں کہیں شدید بارشیں اور کہیں خشک موسم دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

حکام کے مطابق یہ صورتحال اگست یا ستمبر تک مزید شدت اختیار کر سکتی ہے، جس سے ساحلی علاقوں میں طوفانی نظام اور موسم کی شدت میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ماہرین نے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ ممکنہ موسمی خطرات سے بچا جا سکے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!