چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا بہتر فیچر متعارف، صارفین حیران

چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا بہتر فیچر متعارف، صارفین حیران

چیٹ جی پی ٹی آپ کی ہدایات پر عمل کرے گا اور اس اسٹوریج میموری کو مستقبل میں بھی استعمال کرے گا۔
چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا بہتر فیچر متعارف، صارفین حیران

Webdesk

|

17 May 2026

لندن: اوپن اے آئی نے ایک نیا اور بہترین فیچر چیٹ جی پی ٹی میں خاموشی سے متعارف کرا دیا ہے، جو صارفین کو بہترین سہولت فراہم کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر اس آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کے استعمال کا تجربہ بدل کر رکھ دے گا اور اچھی بات یہ ہے کہ یہ مفت صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کے تحت جب بھی آپ کسی فائل کو چیٹ جی پی ٹی میں اپ لوڈ کریں گے تو وہ غائب نہیں ہوگی بلکہ چیٹ جی پی ٹی انہیں ایک نئی لائبریری میں محفوظ کرلے گا، تاکہ ان کا حوالہ مستقبل کی چیٹس میں دیا جاسکے۔ایسا ہر قسم کی فائلز جیسے اسپریڈ شیٹس یا پریزنٹیشنز کے ساتھ ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق چیٹ جی پی ٹی آپ کی ہدایات پر عمل کرے گا اور اس اسٹوریج میموری کو مستقبل میں بھی استعمال کرے گا۔

ابھی چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے فائلز کو کسی چیٹ کے اختتام پر فوری طور پر فراموش کر دیا جاتا ہے۔مگر اب وہ ان فائلز کو یاد رکھے گا اور کسی اے آئی ورک اسپیس کے طور پر کام کرے گا، یعنی کسی حد تک گوگل فائلز کی طرح۔

اس نئے فیچر میں اسٹوریج کی حد کو مختلف سبسکرائبرز کے لیے محدود رکھا گیا ہے جیسے مفت صارفین کے لیے 500 ایم بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

اسی طرح گو سبسکرائبرز کو 4 جی بی، پلس اینڈ بزنس صارفین کو 20 جی بی جبکہ پرو سبسکرائبرز کو 100 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!