ایران جنگ، سری لنکا کا امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار

ایران جنگ، سری لنکا کا امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار

ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکا کے بعض اتحادی ممالک بھی براہِ راست عسکری تعاون سے احتیاط برت رہے ہیں
ایران جنگ، سری لنکا کا امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار

Webdesk

|

20 Mar 2026

سری لنکا نے امریکا کی جانب سے اپنے ملک میں جنگی طیارے تعینات کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر کمارا دیسانایاکے نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ امریکا نے رواں ماہ کے آغاز میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رکھنے کی اجازت مانگی تھی۔ ان طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے اور انہیں جبوتی کے فوجی اڈے سے منتقل کرنے کا منصوبہ تھا۔

صدر نے واضح کیا کہ حکومت نے ملکی خودمختاری اور خطے کی حساس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس درخواست کو قبول نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرے گا جو اسے علاقائی تنازعات کا حصہ بنائے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکا کے بعض اتحادی ممالک بھی براہِ راست عسکری تعاون سے احتیاط برت رہے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!