تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان

تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان

فیصلہ طلبا اور استاتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا
تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان

Webdesk

|

4 Mar 2026

اسکردو: سکردو میں تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے۔ضلعی انتظامیہ سکردو کے مطابق امن عامہ کو لاحق خدشات کے پیش نظر تعلیمی ادارے مزید 2دن بند رہیں گے۔

قبل ازیں ضلعی انتظامیہ خیبر نے بھی تحصیل لنڈی کوتل کے سرحدی علاقوں میں سرکاری اسکول غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 اعلامیے کے مطابق فیصلہ طلبا اور استاتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا، تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے متعلق لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔

پاک، افغان سرحد پر موجودہ صورتحال کے پیش نظر شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں بھی تمام اسکولز بند کر دیئے گئے، فیصلہ طلبہ اور سکول عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

دوسری جانب نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت اسپیشل اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں مجموعی سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، امن و امان کے قیام،سرکاری تنصیبات کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!