سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشتگرد واصل جہنم

سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشتگرد واصل جہنم

دہشتگردوں کے قبضے سے 6 کلاشنکوف اور 3 دستی بم بھی برآمد ہوئے
سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشتگرد واصل جہنم

Webdesk

|

24 Jun 2026

پشاور: محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی لوئر دیر میں کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے 6 دہشتگرد پولیس چوکی پر حملے اور  اہلکار محمد اسماعیل کے قتل میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے 6 کلاشنکوف اور 3 دستی بم بھی برآمد ہوئے جب کہ فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن  پر کے پی پولیس اور سی ٹی ڈی کی ستائش کی اور کہا کہ بہادر سپوتوں نے خوارجی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، قوم کو سی ٹی ڈی اور پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!