سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز کر رہے ہیں: ڈی جی پیمرا کا دعویٰ

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز کر رہے ہیں: ڈی جی پیمرا کا دعویٰ

ڈی جی پیمرا نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا اب الیکٹرانک میڈیا کی محض ایکسٹینشن نہیں رہا
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز کر رہے ہیں: ڈی جی پیمرا کا دعویٰ

Webdesk

|

24 Sep 2026

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور وٹو نے دعوی کیا ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز آج سے کر رہے ہیں۔

ڈی جی پیمرا نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا اب الیکٹرانک میڈیا کی محض ایکسٹینشن نہیں رہا بلکہ یہ ایک الگ اور اہم شعبہ بن چکا ہے. جسے صرف میڈیا نہیں بلکہ لائٹ اکانومی کے طور پر بھی دیکھا جانا چاہیے۔

لاہور میں سوشل میڈیا کی ریگولیشن کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ وٹو نے کہا کہ آج ہر شخص کے ہاتھ میں موبائل فون ہے اور ہر کوئی اپنی بات کر رہا ہے، پیمرا کی ذمہ داری صرف چیزوں کو بین کرنا یا نوٹس جاری کرنا نہیں. بلکہ اس کی ذمہ داریاں بہت وسیع ہیں۔

واضح رہے کہ  ڈی جی پیمرا کے اس اعلان کی عملی اور قانونی حیثیت ابھی واضح نہیں، کیونکہ موجودہ قانونی فریم ورک کے تحت پیمرا کا بنیادی مینڈیٹ نجی الیکٹرانک اور براڈکاسٹ میڈیا کی نگرانی اور ریگولیشن تک محدود ہے جبکہ سوشل میڈیا کے لیے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کے تحت الگ قانونی فریم ورک موجود ہے۔

 یہ بھی واضح نہیں کہ پیمرا سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کس قانونی اختیار یا طریقہ کار کے تحت اقدامات کرے گی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ  نے چند روز قبل ہی ایک سماعت میں پیمرا اور دیگر متعلقہ اداروں سے سوشل میڈیا کے ریگولیٹری دائرہ اختیار سے متعلق جواب طلب کیا تھا۔

ڈی جی پیمرا کے مطابق پیمرا کے ہاتھ میں قوم کی تعمیر کی ذمہ داری بھی ہے جبکہ ادارے کا ایک اہم کام جھوٹی خبروں کی روک تھام ہے، انہوں نے کہا کہ پیمرا اپنا ریونیو خود اکٹھا کرتا ہے اور حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیتا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!