سندھ حکومت کا وفاقی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان

سندھ حکومت کا وفاقی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان

عوام کو مشکلات سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں
سندھ حکومت کا وفاقی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان

Webdesk

|

25 Mar 2026

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر توانائی کے بچاؤ اور عوامی سہولت سے متعلق وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کرے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت ہر سطح پر وفاقی اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی، حتیٰ کہ اگر حالات کے مطابق لاک ڈاؤن جیسے فیصلے بھی کرنا پڑے تو ان پر بھی عمل کیا جائے گا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیحات میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنا، ایندھن اور توانائی کی ممکنہ قلت سے بچاؤ اور شہریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی یقینی بنانا شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو مشکلات سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور صورتحال معمول پر آنے تک حکومتی کوششیں جاری رہیں گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!