اسلام آباد میں ریڈ زون مکمل طور پر سیل
رینجرز کے دستے ریڈزون کے داخلی راستوں پر گشت کرتے رہے۔
Webdesk
|
2 Mar 2026
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے معاملے پر ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریڈزون کو جانیوالے راستوں پر کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔ رینجرز کے دستے ریڈزون کے داخلی راستوں پر گشت کرتے رہے۔
اسلام آباد کے داخلی راستوں پر چیکنگ انتہائی سخت کردی گئی ہے، ناکوں پر شہریوں کے شناختی کارڈ اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جاتی رہی، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران ریڈزون میں موجود رہے۔
Comments
0 comment