اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اجتماعات کو غیرقانونی تصور کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

Webdesk

|

1 Mar 2026

اسلام آباد: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے خلاف احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے، دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اجتماعات کو غیرقانونی تصور کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہری کسی بھی اجتماع کا حصہ مت بنیں، احتجاج، مظاہرے یا اجتماع کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں پر مظاہروں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، اسلام آبادایمبیسی اورپشاور قونصلیٹ پرمزیدمظاہروں کی کالز پربھی نظر رکھی ہوئی ہے۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق پاکستان میں امریکی شہری باخبر رہیں اور سکیورٹی کاخیال رکھیں، پاکستان میں امریکی شہری ہجوم میں جانے سے گریزکریں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!