شاہ ریز کے معاملے پر عدالت کا بڑا فیصلہ
9 مئی کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے

ویب ڈیسک
|
30 Aug 2025
عدالت نے عمران خان کی بہن کے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی یہ درخواست مسترد کر دی جس میں مزید جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تھا۔
پولیس نے 8 دن کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد شاہ ریز خان کو عدالت میں پیش کیا تھا۔ شاہ ریز خان کے خلاف جناح ہاؤس پر حملے کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment