صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات

صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات

سندھ سے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی اجلاس میں شریک تھے
صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات

ویب ڈیسک

|

1 Oct 2026

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

سندھ سے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ ملک میں امن و امان اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم مزید مضبوط بنانے اور امن و استحکام کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطے اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ وفد کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ مشترکہ وفد کل پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کرکے سیاسی صورتحال پر مذاکرات کرے گا۔

حکومتی وفد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور امیر مقام شامل ہوں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان، سید نوید قمر اور اعجاز جکھرانی وفد کا حصہ ہوں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!