قیمتوں کے یومیہ تعین پر تنازع، مالکان کا کل سے پمپ بند کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
21 Jul 2026
اسلام آباد: آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں ملک بھر میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 22 جولائی کی رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام پٹرول پمپ بند رکھے جائیں گے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر پیٹرولیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کیا گیا۔
پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ منافع کی شرح میں اضافے اور روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق حکومت کے ساتھ بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی، جس کے باعث ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔
ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، ہڑتال جاری رہے گی۔ تمام پٹرول پمپ مالکان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہڑتال میں بھرپور حصہ لیں اور احتجاج کو پرامن رکھیں۔
ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے ایسا فیصلہ کیا جائے جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔
Comments
0 comment