پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی
Webdesk
|
23 Sep 2026
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، پیٹرول 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول دونوں سستے ہوگئے۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی 1 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر سے ہوگا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کے پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment