پیٹرول کی قیمت میں کئی روز بعد ایک روپے کا اضافہ
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 355 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
Webdesk
|
19 Nov 2026
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 355 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 20 نومبر 2026 سے ہوگا۔ اوگرا کے مطابق قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment