پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک بھی جاسکتی ہے، وزیر پیٹرولیم

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک بھی جاسکتی ہے، وزیر پیٹرولیم

فی الحال ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک بھی جاسکتی ہے، وزیر پیٹرولیم

Webdesk

|

20 Sep 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک جانیکا خدشہ ظاہر کر دیا۔

علی پرویز ملک کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ فی الحال ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں تاہم اگر قلت پیدا ہوگئی تو فی لیٹر قیمت ایک ہزار  روپے تک بھی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکا میں تیل مہنگا ہوگیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں80 فیصداضافہ ہوا، لیکن ہمارے ہاں صرف 50 فیصد اضافہ کیا گیا،  ایک ذمہ دار وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت کے آگے بند باندھا ہے، سردیوں میں عوام کو گیس کی تنگی نہیں ہونے دیں گے، چاہے 3 کے بجائے 100ملین ڈالرکی گیس منگوانا پڑے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک دن میں18کروڑ روپیکیٹوکن جاری کییگئے، جماعت اسلامی لوگوں کی تکالیف پر سیاست چمکانے سیگریز کرے، جماعت اسلامی کے وفدکو بتا دیا تھا کہ ہمیں چیلنجز کا سامنا ہے، ،کنوں پرکام شروع ہوگیا ہے، اکتوبرکے اندر تیل کی دریافت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  وہ پی ٹی آئی والوں سے کہیں گیکہ وہ حکومت کی مخالفت میں دوسروں کے بچوں کو ایندھن نہ بنائیں، اسلام آباد پر کسی کو چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے، علیمہ خان کی حراست کا انہیں علم نہیں، بلدیاتی نظام یا انتظامی یونٹوں پر اسمبلی میں بحث کریں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!