پی ٹی آئی کے کارکنان کا وسیم قادر کے گھر کا گھیراؤ، ویڈیو سامنے آگئی

پی ٹی آئی کے کارکنان کا وسیم قادر کے گھر کا گھیراؤ، ویڈیو سامنے آگئی

وسیم قادر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تھے جنہوں نے کامیاب ہوکر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے
پی ٹی آئی کے کارکنان کا وسیم قادر کے گھر کا گھیراؤ، ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

12 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے مبینہ طور پر پاکستان مسلم لیگ نواز میں شامل ہونے والے نو منتخب ایم این اے وسیم قادر کے گھر پر حملہ کیا۔

اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے طور پر این اے کی نشست جیتنے والے قادر نے مریم نواز سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے۔

یہ دعویٰ صحافی حسن ایوب خان نے کیا۔

 

https://twitter.com/HassanAyub82/status/1757075014841688266?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1757075014841688266%7Ctwgr%5E51d0abfb93f896c4b0f56f1d4b57b496ca43c182%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdialoguepakistan.com%2Fen%2Fsocial-issues%2Fpti-defector-waseem-qadir-s-house-attacked

وسیم قادر کون ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے کامیاب ہونے والے وسیم قادر پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق مرحوم ایم پی اے چوہدری غلام قادر کے بیٹے ہیں جنہوں نے 2018 میں پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے فورا بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس سے قبل وہ لاہور سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے ساتھ ساتھ راوی ٹاؤن کے ڈپٹی میئر بھی رہ چکے تھے جبکہ وہ گیارہ سال سے مسلم لیگ ن سے وابستہ تھے۔

ایک دہائی قبل مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سے قبل وسیم کی وفاداریاں پیپلز پارٹی کے ساتھ تھیں جس کے ٹکٹ پر ان کے والد چوہدری غلام قادر نے 1988 اور بعد میں 2002 کے انتخابات میں حصہ لیا۔

وسیم کے والد چوہدری غلام نے 11 سال تک سابق آمر ضیاءالحق کے مارشل لاء کا مقابلہ کیا اور 1988 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی اس وقت کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو نے انہیں پارٹی ٹکٹ دیا اور وہ اس وقت کے پی پی 129 سے میدان میں اترے جہاں سے وہ کامیاب ہوئے اور انہوں نے IJI کے امیدوار نثار احمد کو شکست دیتے ہوئے تقریباً 25000 ووٹ سے فتح حاصل کی تھی۔

اس عرصے میں وسیم نے اپنے والد کی مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس کے بعد وہ ناروے میں آباد ہو گئے۔ تاہم، ان کی وفاداریاں پیپلز پارٹی کے ساتھ رہیں اور ان کے والد غلام کو ایک بار پھر پیپلز پارٹی نے 2002 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے میدان میں اتارا لیکن وہ مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق سے ہار گئے تھے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!