22 hours ago
پٹرول 94 پیسے سستا، ڈیزل 54 پیسے مہنگا
نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اگست سے ہوگا
ویب ڈیسک
|
12 Aug 2026
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے 13 اگست کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اگست سے ہوگا۔
Comments
0 comment