پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر روایتی انداز میں ہوں گی
پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

Webdesk

|

30 Mar 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کو یکم اپریل سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں باقاعدہ تدریسی عمل بحال ہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق تمام تعلیمی ادارے معمول کے شیڈول کے تحت ہفتے میں پانچ دن کھلے رہیں گے اور طلبہ کی حاضری کے ساتھ کلاسز جاری رکھی جائیں گی۔

انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ تعلیمی ادارے ہفتے میں صرف چار دن کھلیں گے، اور اس حوالے سے گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر روایتی انداز میں ہوں گی اور آن لائن یا ہائبرڈ نظام پر غور نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے اداروں میں حاضری یقینی بنائیں تاکہ تعلیمی سلسلہ بلا تعطل جاری رہ سکے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!