پنجاب: مالی سال 27-2026 کے لیے 5903 ارب 46 کروڑ روپے کا بجٹ پیش
Webdesk
|
16 Jun 2026
لاہور: وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبی الرحمان نے مالی سال 27-2026 کے لیے 5903ارب 46کروڑ روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز کے اقتصادی تبدیلی کے منصوبے کے تحت تیار کردہ بجٹ میں ماحول دوست توانائی، ٹیکنالوجی پر مبنی زراعت اور سماجی تحفظ کے وسیع تر پروگراموں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔
ترقیاتی اخراجات کی مد میں 76 ارب 30 کروڑ روپے کی خطیر رقم تجویز کی گئی ہے، ترقیاتی مد میں 63 ارب 30 کروڑ اور غیر ترقیاتی مد میں 686 ارب 80 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
علاوہ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کے روزگار اور تکنیکی انفراسٹرکچر(بنیادی ڈھانچے)کو غیر معمولی اہمیت دے رہی ہے۔
بجٹ میں انوویٹ پنجاب کے لیے 7.1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے انکیوبیٹرز قائم کیے جا سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی بی پی او مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے زبان سیکھنے اور آئی ٹی کی مہارتوں کی تربیت کے لیے 3.5 ارب روپے کا ایک خصوصی پروگرام بھی شامل کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment