پاکستان سے یورپی ممالک اور مشرق وسطی جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر
Webdesk
|
14 Jun 2026
اسلام آباد : پاکستان سے یورپی ممالک مشرق وسطی اور آسٹریلیا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
پاکستانیوں کے بڑی تعداد روزگار کے لیے بیرون ملک جانے کی خواہش رکھتی ہے۔ ملک سے یورپی ممالک، مشرق وسطی اور آسٹریلیا جانے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ ان کا ہوائی سفر سستا ہونے کا امکان ہے۔
گزشتہ دنوں پیش کردہ وفاقی بجٹ میں پاکستان سے آسٹریلیا، یورپ اور مشرق وسطی کے لیے ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔
وفاقی بجٹ 2026-27 میں پاکستان سے مختلف بین الاقوامی مقامات تک بزنس کلاس کے ہوائی سفر پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) میں نمایاں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
پیش کردہ تجویز کے تحت، امریکا جانے والے بزنس کلاس ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو 350,000 روپے سے کم کر کے 50,000 روپے کیا جا سکتا ہے۔
مشرق وسطی اور افریقہ کے سفر کے لیے ڈیوٹی 105,000 روپے سے کم کر کے 25,000 روپے کی جا سکتی ہے۔اسی طرح، یورپ کے لیے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو 210,000 روپے سے کم کر کے 40,000 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مشرق بعید کے ممالک اور آسٹریلیا کے لیے پروازوں کے لیے بھی 40,000 روپے کی اسی کمی کی تجویز ہے۔
Comments
0 comment