پاکستان سے مشرق وسطی جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 156 پروازیں منسوخ

پاکستان سے مشرق وسطی جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 156 پروازیں منسوخ

ملتان، سیالکوٹ، پشاور اور کوئٹہ ائیرپورٹس سے مشرق وسطی جانے والی متعدد پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں
پاکستان سے مشرق وسطی جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 156 پروازیں منسوخ

Webdesk

|

1 Mar 2026

 کراچی: مشرق وسطی میں جنگی صورتحال کے باعث پاکستان سے مشرق وسطی کی تمام پروازیں دوسرے روز بھی منسوخ کردی گئیں۔

پروازیں منسوخ ہونے کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے۔ذرائع کے مطابق ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرق وسطی جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 156 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر مجموعی طور پر 22 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی 18 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں، جس کے باعث بڑی تعداد میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ ملتان، سیالکوٹ، پشاور اور کوئٹہ ائیرپورٹس سے مشرق وسطی جانے والی متعدد پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے بھی مشرق وسطی کے مختلف شہروں کے لیے پروازوں کو منسوخ کیا گیاہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!