پاک فوج کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 33 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 33 دہشتگرد ہلاک

کارروائیوں میں 21 ستمبر سے اب تک 33 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
پاک فوج کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 33 دہشتگرد ہلاک

Webdesk

|

25 Sep 2026

پشاور: بلوچستان میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں میں 21 ستمبر سے اب تک 33 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 24 ستمبر کو آپریشن شعبان کے تسلسل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مزید ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ٹھکانوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری کارروائی آج ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔ ملک سے غیرملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!