پاک افغان جھڑپوں میں 274 افغان اہلکار اور کئی چوکیاں تباہ، 12 جوان شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک افغان جھڑپوں میں 274 افغان اہلکار اور کئی چوکیاں تباہ، 12 جوان شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 21 اور 22 فروری کی شب پاک فوج نے افغانستان میں قائم فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
پاک افغان جھڑپوں میں 274 افغان اہلکار اور کئی چوکیاں تباہ، 12 جوان شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک

|

27 Feb 2026

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے دوران اب تک 274 افغان رجیم کے اہلکار اور خوارج مارے جاچکے ہیں جبکہ 400 زخمی ہوئے ہیں۔ کارروائیوں میں پاک فوج کے 12 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، 27 زخمی اور ایک اہلکار لاپتا ہے۔

راولپنڈی میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 21 اور 22 فروری کی شب پاک فوج نے افغانستان میں قائم فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ان کے بقول اس کارروائی کے بعد افغان رجیم نے خیبرپختونخوا میں پاک افغان سرحد کے 15 سیکٹرز میں 53 مختلف مقامات پر فائرنگ کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ جارحیت افغان رجیم اور دہشت گرد تنظیموں کی ملی بھگت سے کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں کا بھرپور جواب دیا گیا اور کابل، پکتیا اور قندھار میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق 53 مقامات پر ہونے والی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا جبکہ پاک فضائیہ نے 22 مقامات پر فضائی حملے کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائیوں میں 115 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور اے پی سیز تباہ کی گئیں، 18 افغان چوکیاں پاکستان کے قبضے میں آچکی ہیں اور 73 پوسٹیں تباہ کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ متعدد مقامات پر دہشت گرد اپنی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اس موقع پر کارروائیوں کی ویڈیوز بھی میڈیا کو دکھائی گئیں۔

انہوں نے افغان رجیم پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کئی بار واضح کرچکا ہے کہ افغان حکام دہشت گردی یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوحا میں کیے گئے وعدوں، بشمول نمائندہ حکومت کے قیام، خواتین کے حقوق کے احترام اور افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ قوم کو اپنے شہداء اور جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے اور افواجِ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!