پاک فضائیہ کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، 22 ہلاک

پاک فضائیہ کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، 22 ہلاک

دو مقامات پر فتن الخوارج اور فتن الہندوستان کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا
پاک فضائیہ کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، 22 ہلاک

Webdesk

|

1 Oct 2026

اسلام آباد:  وزارت اطلاعات و نشریات نے بتایا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب فضائی کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق دو مقامات پر فتن الخوارج اور فتن الہندوستان کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر موجود بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ ہو گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر انتہائی درستی سے کی گئی، کارروائی کے دوران شہریوں کے تحفظ اور عدمِ جانی نقصان کو یقینی بنایا گیا۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے واضح کیا گیا کہ آپریشن غضب لِلحق کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتی گئی، پاکستان کو دہشت گردی کا خطرہ افغانستان سے لاحق ہے، افغانستان کا دہشت گردی کا مرکز بنے رہنا پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!