نیشنل گرڈ کی ترسیلی ناکامی، پاکستانی شہری مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور
اس تضاد نے ملک میں بجلی کے نرخوں کے بحران کو مزید سنگین کردیا ہے۔
Webdesk
|
5 Nov 2026
اسلام آباد: نیشنل گرڈ کمپنی کی ترسیلی نظام کی ناکامی کے باعث شہری مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں۔
نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) کی جانب سے سندھ اور جنوبی پاکستان سے سستی بجلی ملک کے بڑے مراکز استعمال تک منتقل کرنے میں ناکامی کے باعث بجلی صارفین کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
ترسیلی نظام کی رکاوٹوں کے باعث بجلی کی پیداوار کے لیے مہنگی آر ایل این جی اور درآمدی کوئلے پر انحصار کیا جارہا ہے جب کہ نسبتا سستی تھر کے کوئلے، جوہری توانائی اور ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی پوری طرح استعمال نہیں ہوپارہی۔
اس تضاد نے ملک میں بجلی کے نرخوں کے بحران کو مزید سنگین کردیا ہے۔
Comments
0 comment