پیٹرول کی قیمت میں مزید 9 روپے سے زائد کی کمی

پیٹرول کی قیمت میں مزید 9 روپے سے زائد کی کمی

ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے
پیٹرول کی قیمت میں مزید 9 روپے سے زائد کی کمی

ویب ڈیسک

|

5 Nov 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی، جس کا اطلاق 6 نومبر 2026 سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 41 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں وفاقی حکومت کے منظور کردہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت مقرر کی گئی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!