ملک میں کتنے دن کا پیٹرول باقی؟ تیل کمپنیوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ملک میں کتنے دن کا پیٹرول باقی؟ تیل کمپنیوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ممکنہ قلت کے حوالے سے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کردیا۔
ملک میں کتنے دن کا پیٹرول باقی؟ تیل کمپنیوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Webdesk

|

16 Jul 2026

اسلام آباد: تیل کمپنیوں نے ملک میں پیٹرول کی ممکنہ قلت کے حوالے سے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کردیا۔

تیل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ملک میں صرف 15 روز کی ضرورت کے برابر پیٹرول ذخائر باقی رہ گئے ہیں۔ تیل کمپنیوں نے حکومت کو مقامی سطح پر پیٹرول کی ممکنہ قلت کے فوری خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری مداخلت نہ کی گئی تو پیٹرول (موٹر اسپرٹ/ایم ایس) کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

15جولائی کووفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک کے نام انتہائی فوری درجے کے خط میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے کہا کہ ملک میں پیٹرول کی فراہمی کی صورتحال غیر معمولی حد تک سنگین ہو چکی ہے۔

 اس وقت صرف تقریبا 370 ہزار میٹرک ٹن موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کا ذخیرہ موجود ہے، جو ملک کی تقریبا 15دن کی ضرورت کے برابر ہے۔

تیل کمپنیوں کا مزیدکہنا ہے کہ درآمدی پیٹرول کی کلیئرنس متاثر ہورہی ہے، تین درآمدی پیٹرول کارگو بروقت نہ پہنچے تو سپلائی کو دھچکا لگ سکتا ہے، 66.7 ارب کی عدم ادائیگی سے آئل کمپنیوں کو مالی بحران کا سامنا ہے۔

انتہائی کم ذخائر، درآمدی ایندھن کی کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر، طلب میں اضافے اور شدید مالی دباو سپلائی میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!