ملک کے مختلف حصوں میں چند گھنٹوں بعد پھر زلزلہ

ملک کے مختلف حصوں میں چند گھنٹوں بعد پھر زلزلہ

زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی
ملک کے مختلف حصوں میں چند گھنٹوں بعد پھر زلزلہ

Webdesk

|

2 Sep 2025

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے ضلع سوات سمیت مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 22 کلومیٹر اور مرکز افغانستان کا جنوبی علاقہ تھا۔

دوسری جانب افغانستان سمیت دیگر ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دو روز قبل آنے والے زلزلے کے آفٹر شاکس ہیں جن کا سلسلہ اگلے دو روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!