مہمند میں تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ چرانے والے دو ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
|
17 Aug 2025
مہمند میں ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام سے سامان کی چوری کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے ان چوروں کو اس وقت پکڑا جب وہ ہیلی کاپٹر کے ملبے سے سامان نکال رہے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کا یہ ہیلی کاپٹر 15 اگست کو اس وقت گر کر تباہ ہو گیا تھا جب وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے بعد واپس آ رہا تھا۔
اس افسوسناک حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار پانچوں افراد شہید ہو گئے تھے۔ جن میں دو پائلٹ بھی شامل تھے۔
دریں اثنا حادثے میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا ہے جس کو پولیس نے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق بلیک باکس حادثے سے 100 میٹر دو ملا ہے۔
Comments
0 comment