مہمند، خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا

مہمند، خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا

پولیس نے بلیک باکس کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا
مہمند، خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا

آفتاب مہمند

|

17 Aug 2025

مہمند: خیبر پختونخوا میں سیلاب کے دوران امدادی کاموں پر مامور تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا۔

سرکاری حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا اور یہ حادثے کے مقام سے تقریبا 100 میٹر کے فاصلے سے ملا ہے۔

پولیس نے مہمند  بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا۔

دوسری جانب پولیس نے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ چوری کرنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سیلاب کے دوران امداد کیلیے پشاور سے ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا تھا، جس کی موسم کیوجہ سے کریش لینڈنگ ہوئی اور پھر یہ تباہ ہوگیا تھا۔

ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہوئے تھے جنہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!