لاہور میں بیوی کی عدت کے دوران سالی سے شادی کا انکشاف

لاہور میں بیوی کی عدت کے دوران سالی سے شادی کا انکشاف

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت خارج کردی
لاہور میں بیوی کی عدت کے دوران سالی سے شادی کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

27 Apr 2024

لاہور میں ایک شخص نے بیوی کو طلاق دے کر عدت کے دوران ہی اپنی سالی سے شادی کرلی جس کو عدالت نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے عدت کے دوران بیوی کی بہن سے شادی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جو کہ ایک مقدمے سے متعلق ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دوران عدت سالی سے شادی کرنا دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے جو اسلامی احکامات کی خلاف ورزی ہے کیونکہ کسی بھی فقہ اور شریعت میں اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فقیہین اس بات پر متفق ہیں کہ ایک شخص پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی نہیں کرسکتا، کوئی بھی شخص اپنی پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے کے بعد ہی اس کی بہن سے شادی کر سکتا ہے۔

عدالت نے لکھا کہ پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی فاسد تسلیم کی جائے گی اور یہ بھی قابل سزا جرم ہے، ایسا نکاح دو بہنوں کو ایک ہی وقت میں نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے۔ میاں بیوی پر لازم ہے کہ وہ فاسد شادی کے بارے میں معلوم ہوتے ہی جلد سے جلد ایک دوسرے سے علیحدہ ہوجائیں، اگر میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمہ داری ہے کہ ان کی شادی ختم کرائے۔

درخواست گزار مصور حسین نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے رجوع کیا۔ اگست 2023ء کو صابر علی نامی شخص نے اپنے بہنوئی مصور حسین کے خلاف میں ایف آئی آر درج کروائی۔

ایف آئی آر کے مطابق بہنوئی نے اپنی پہلی بیوی سے نکاح ختم ہوئے بغیر اس کی چھوٹی بہن سے شادی کی، شکایت کے مطابق ایک شخص کا بیک وقت دو سگی بہنوں کے ساتھ نکاح میں ہونا خلاف شریعت ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بہنوئی مصور حسین کا موقف ہے کہ اس نے پہلی بیوی کو طلاق دینے کے 9 دن بعد دوسری بہن سے شادی کی، میرے خلاف درج مقدمہ غیر قانونی ہے، مگر مصور حسین نے دوران تفتیش پولیس کو اپنی طلاق سے متعلق مصدقہ کاغذات بھی مہیا نہیں کیے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!