لاہور خطرناک آلودگی کی زد میں، ایئر کوالٹی انڈیکس 402 پر پہنچ گیا
Webdesk
|
20 Nov 2026
لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی اوردنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور بدستور سرفہرست ہے۔ سرکاری اعداد و شمارکے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی تعداد 402 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔
لاہور کے علاقے گلبرگ میں 609اور علامہ اقبال ٹاون میں آلودگی کی شرح 431 ریکارڈکی گئی جبکہ لاہورمیں ملتان روڈ،ڈی ایچ اے فیز 6 اور جی ٹی روڈ کا اے کیو آئی 500 ریکارڈکیاگیا،شاہدرہ میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 434، کاہنہ نو میں 430 تک جا پہنچا،پنجاب یونیورسٹی کے علاقے میں اے کیو آئی 274اور واہگہ بارڈر پر 177 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق آلودہ فضا کے باعث شہریوں کی صحت کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں اس لئیشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،شہر میں ہوا میں کمی بھی فضائی آلودگی بڑھنے کا سبب قراردی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 14 ڈگری ہوگا،شہر میں 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہوگا۔
فضائی آلودگی میں اس اضافے نے پنجاب کے شہریوں کی صحت کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں، خصوصا بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو شدید احتیاط کی ضرورت ہے۔
Comments
0 comment