کراچی اور سندھ کے نوجوانوں کو ان کا جائز حق دلانے کا وقت آ گیا ہے: مصطفی کمال
Webdesk
|
23 Sep 2026
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 6 ہفتے بعد شاہراہِ فیصل پر کراچی کے نو جوان اپنا صوبہ مانگنے نکلیں گے۔
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے ٹیکسز کا پیسہ شہر کی ترقی کی بجائے وزیر اعلی ہاس میں پارک ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کا حصہ 664 ارب سالانہ بنتا ہے لیکن سندھ کے حکمران 100 ارب کی خیرات بھی نہیں دیتے،کراچی اب خیرات کے بجائے نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کی صورت میں اپنا حق لے کر رہے گا۔
مصطفی کمال نے کہا کہ 18 سال سے کراچی کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، کراچی اور سندھ کے نوجوانوں کو ان کا جائز حق دلانے کا وقت آ گیا اور6 ہفتوں کے بعد کراچی کے نوجوان اپنا صوبہ مانگنے نکلیں گے۔
Comments
0 comment