کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع
آن لائن کلاسز جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
Webdesk
|
24 Mar 2026
حکومتِ سندھ نے توانائی بحران اور ایندھن کی بچت کے پیشِ نظر کراچی سمیت صوبے بھر کے اسکولوں اور کالجوں کی تعطیلات میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق تعلیمی ادارے 31 مارچ 2026 تک بند رہیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ایندھن کے استعمال کو کم کرنا اور موجودہ توانائی صورتحال کو بہتر طریقے سے سنبھالنا ہے۔ اس دوران تعلیمی سلسلہ مکمل طور پر متاثر نہ ہو، اس کے لیے آن لائن کلاسز جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
دوسری جانب تعلیمی اداروں کے انتظامی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضروری امور نمٹانے کے لیے دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں، تاکہ انتظامی کام متاثر نہ ہوں
Comments
0 comment