کراچی پولیس کے عیدالاضحی کے موقع پر نمازِ عید کے اجتماعات کے انتظامات مکمل
Webdesk
|
25 May 2026
کراچی: کراچی پولیس کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر نمازِ عید کے اجتماعات، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور کھالیں چھیننے کے واقعات کی روک تھام کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ شہر بھر کے اہم، حساس اور عوامی مقامات پر اضافی نفری کے ساتھ خصوصی پکٹس بھی قائم کی گئی ہیں۔
عیدالاضحی کے موقع پر مجموعی سیکیورٹی انتظامات کے لیے کراچی پولیس کے 18 ہزار 646 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے جبکہ کھالوں کی کلیکشن پوائنٹس پر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے 2604 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
کراچی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ شہریوں کی حفاظت کراچی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال، مشکوک سرگرمی یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع فوری طور پر مددگار 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔کراچی پولیس عیدالاضحی کے موقع پر پرامن ماحول اور مثر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
Comments
0 comment