کراچی میں جمعہ تک گرمی کی شدت زائد رہنے کا امکان
Webdesk
|
19 Oct 2026
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعہ تک گرمی کی شدت زائد رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے، شہر میں جمعہ تک درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اور جمعہ کے بعد پارہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ کراچی میں رات کی خنکی کا آغاز ہوچکا ہے اور رات کا درجہ حرارت آنے والے دنوں میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، نومبر کا معمول کا رات کا درجہ حرارت 17.7 اور دن کا 32.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، تاہم نومبر میں دن اور رات کے درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں دن کے درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتے ہیں اور نومبر میں رات کیدرجہ حرارت 19 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔
Comments
0 comment