کراچی میں آن لائن منشیات ڈلیور کرنے والے گروہ کا انکشاف

کراچی میں آن لائن منشیات ڈلیور کرنے والے گروہ کا انکشاف

پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، دوران تفتیش اہم انکشافات
کراچی میں آن لائن منشیات ڈلیور کرنے والے گروہ کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

4 Sep 2025

کراچی: اسپیشلائز انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق، ملزم کو جمشید کوارٹر کے علاقے گرومندر سے پکڑا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس اور دیگر منشیات برآمد ہوئی ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم عبدالظہور ایک بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کا حصہ ہے جو خیبر پختونخوا سے منشیات منگواتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ گروہ سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کا استعمال کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں آئس، کرسٹال، ہیروئن اور چرس آن لائن ڈیلیور کرتا تھا۔

ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!