کراچی کی طرف بارشوں کا سسٹم بڑھنے لگا، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ

کراچی کی طرف بارشوں کا سسٹم بڑھنے لگا، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کراچی کی طرف بارشوں کا سسٹم بڑھنے لگا، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ

ویب ڈیسک

|

3 Sep 2025

محکمہ موسمیات نے کراچی کی جانب بارش کے ایک نئے سسٹم کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا ایک دباؤ موجود ہے جو 7 سے 11 ستمبر تک سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے باعث صوبے میں درمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اس دوران کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے اور تیز بارش کی صورت میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ شہر میں 7 سے 11 ستمبر تک بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!