جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد 21 ہو گئی

جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد 21 ہو گئی

طوفانی بارشوں اور بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔ ریسکیو سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں۔
جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد 21 ہو گئی

Webdesk

|

14 Apr 2024

لاہور:ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد 21 ہو گئی۔جاں بحق  ہونے والوں میں 9 مرد 5 خواتین اور بچوں کی تعداد 7 ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مظفر گڑھ، رحیم یار خان،راجن پور،لودھراں،بہاولپور اور بہاولنگر میں آسمانی بجلی گرنے کے سانحات پیش آئے۔

بہاولنگر 3 بہاولپور 3 اور رحیم یار خان میں آسمانی بجلی گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہوئے۔ مظفر گڑھ 1راجن پور 1 کوٹ ادو 1 اور لودھراں میں 3 افراد آسمانی بجلی سے جانبحق ہوئے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات، جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔

عرفان علی کاٹھیا کے مطابق انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔قدرتی آفات کا مقابلہ ملکر اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

طوفانی بارشوں اور بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔ ریسکیو سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!