پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے یکم دسمبر کو روانہ ہوگی
Webdesk
|
29 Nov 2026
لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے یکم دسمبر کو روانہ ہوگی۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے روانگی کا شیڈول یکم دسمبر کو طے ہے جس کے لیے قومی اسکواڈ کل کراچی میں اکٹھا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق فاطمہ ثنا کی قیادت میں 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ یکم دسمبر کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا، جہاں ٹیم روسو ڈومینیکا میں پری سیریز ٹریننگ کرے گی۔
دورے کے دوران پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی میچز 8، 10 اور 12 دسمبر جبکہ ون ڈے میچز 15، 17 اور 20 دسمبر کو شیڈول ہیں۔
تمام میچز روسو کے ونڈسر پارک میں کھیلے جائیں گے۔ مزید برآں ہیڈ کوچ شین ڈیٹز بھی روسو میں ٹیم کو جوائن کریں گے، بطور ہیڈ کوچ یہ ان کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی۔
Comments
0 comment