سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی بابراعظم کے بیٹنگ انداز پر تنقید

مکی آرتھر نے کہا کہ بابراعظم نے90 سے100 رنز تک پہنچنے کے لیے 15گیندیں کھیلیں
سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی بابراعظم کے بیٹنگ انداز پر تنقید

Webdesk

|

29 Nov 2026

لاہور:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بابراعظم کے بیٹنگ انداز پر تنقید کرتے ہوئے 2019 میں انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں کھیلی گئی اننگز کا حوالہ دیا ہے۔

 مکی آرتھر نے حوالہ دیا کہ بابراعظم نے2019 میں انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں سنچری اسکور کی، بابراعظم نے 78 گیندوں پر 90 رنز بنائے۔

 سابق ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم مکی آرتھر نے کہا کہ بابراعظم نے90 سے100 رنز تک پہنچنے کے لیے 15گیندیں کھیلیں اور میرے خیال میں وہ آخری 15 گیندیں بابراعظم نے اپنی سنچری پوری کرنے کے لئے کھیلیں۔

مکی آرتھر نے کہا بابراعظم 90 سے100 رنز تک 5 گیندوں میں پہنچ جاتے تو مزید10 گیندیں ملتیں، ہم تقریبا 15 اضافی رنز بناسکتے تھے جس سے میچ کا نتیجہ تبدیل ہوسکتا تھا اور ہم وہ میچ آخری اوور میں ہار گئے تھے۔

 مکی آرتھر نے انکشاف کیا کہ ڈریسنگ روم میں اس اننگز پر بابراعظم پر تنقید کی تو انہوں نے ایک ہفتے تک مجھ سے بات نہیں کی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!