فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد جہنم واصل

فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 جون کو فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔
فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد جہنم واصل

Webdesk

|

27 Jun 2026

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 جون کو فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خاران میں دہشتگردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، فورسز کی بروقت اور مثرکارروائی میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 3دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ 26جون کومستونگ میں ممکنہ خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر قبل ازوقت انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا جس میں فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!