دریا کی زمین پر سوسائٹی بنانے والا مالک گرفتار

ویب ڈیسک
|
4 Sep 2025
اینٹی کرپشن نے لاہور میں دریائے روای کی زمین پر بنائی گئی سوسائٹی کے مالک کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم نے بدعنوانی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دریا کی زمین پر بنائی گئی سوسائٹی تھیم پارک کے مالک خوشی محمد کو گرفتارکر لیا۔
اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم خوشی محمد نے دریا کی زمین پر تھیم پارک کے نام سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم بنائی تھی۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے دریا کے اندر 12 ہزار کنال زمین پر پلاٹ بنا کر شہریوں کو دھوکے سے فروخت کی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی، ستلج سمیت تمام دریاؤں میں بھاؤ بڑھ گیا جبکہ اطراف کی آبادیاں بھی زیر آب آگئیں۔
دریائے راوی میں پانی کا بھاؤ اور سیلابی صورت حال کے بعد لاہور کی دو مہنگی ترین ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پانی داخل ہوگیا تھا جہاں اب بھی کئی کئی فٹ پانی جمع ہے جبکہ سوسائٹی کے مکینوں نے گھر چھوڑ دیے ہیں۔
Comments
0 comment